ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بس اسٹانڈ کے موبائیل دکان میں اچانک بھڑک اُٹھی آگ

بھٹکل بس اسٹانڈ کے موبائیل دکان میں اچانک بھڑک اُٹھی آگ

Sat, 24 Feb 2018 19:41:50    S.O. News Service

 بھٹکل:24/ فروری (ایس اؤنیوز)بھٹکل نیشنل ہائی وے پر واقع کےایس آرٹی سی بس اسٹانڈ کے موبائیل دکان میں اچانک آگ بھڑکنے سے کچھ دیر کے لئے لوگوں میں  اضطرابی کیفیت  پیدا ہوگئی، مگر جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔ یہ  واقعہ سنیچر کی صبح پیش آیا۔

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ یا پھر بجلی کی ایک تارکو سگریٹ یابیڑی کی چنگاری چھو جانے سےدکان میں آگ لگی ہے۔ محکمہ نقل وحمل کاعملہ ، دکاندار اور مسافروں کے تعاون سے آگ پر قابوپالیاگیا۔ بعد میں فائر برگیڈ دستہ بھی جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔


Share: